
روزگار
سٹاک ایکسچینج میں تیزی،ڈالر کی قیمت گر گئی
کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں استحکام رہا، ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بھی بہتری رہی۔ اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 850 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 114 ہزار 888 کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس میں اضافے کے بعد سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ 114,000 کی سطح کو بحال کیا گیا تھا۔دوسری جانب ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم ہوگئی، انٹربینک مارکیٹ میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے 60 پیسے پر آگئی۔