کھیل

قذافی اسٹیڈیم میں 2 جدید اسکور اسکرینیں بھی نصب

چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔قذافی سٹیڈیم میں اب 2 جدید سکور سکرینیں بھی لگائی گئی ہیں، یہ بڑی سکور سکرینیں سٹیڈیم کے دائیں اور بائیں جانب لگائی گئی ہیں۔ان سکرینوں کی ٹیسٹنگ جاری ہے جبکہ فلڈ لائٹ ٹاورز پر ایل ای ڈی لائٹس بھی لگائی گئی ہیں۔نئی ایل ای ڈی لائٹس قذافی سٹیڈیم کی خوبصورتی کو بڑھا رہی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کر دی گئی، اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام 5 ماہ کے ریکارڈ وقت میں مکمل کیا جا رہا ہے۔پی سی بی کے مطابق سٹینڈز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مراحل میں ہے جبکہ ایک ڈیجیٹل سکرین کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور دوسرے کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button