
برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کے قتل کیس میں عدالت نے فیصلہ سنا دیا، ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم ایکسل روڈاکوبانا کو کم از کم 52 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔ عدالت کے جج گوس نے کہا کہ ایکسل روڈاکوبانا نے زیادہ سے زیادہ بچوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔جن بچوں پر ایکسل نے حملہ کیا ان کی عمریں 6 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔اس قتل کے بعد برطانیہ بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، 18 سالہ نوجوان نے مقدمے کے آغاز میں 16 جرائم کا اعتراف کیا۔