
صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس صبح 10 بجے طلب کر لیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مشترکہ اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں زیر التوا قوانین کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ حکومت نے تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے باعث سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔ صبح 10:30 کے بجائے 2:30 ہوں گے۔