پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کے چوتھے دور میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے پہلے اور جب تک عدالتی کمیشن قائم نہیں ہوتا ضروری ہے۔چوتھے مذاکراتی دور میں نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات ہیں، حکومت نے جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، اس لیے ہم حکومت سے مذاکرات کے چوتھے دور میں نہیں بیٹھیں گے۔ دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانے یا نہ بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس 28 جنوری کو ہوگا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button