
عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون کے بیان پر اداکار کا ردِعمل سامنے آگیا
پاکستان کے معروف اداکار اور میزبان عمران اشرف کی مبینہ بہن شازیہ اشرف اعوان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے جس میں انہوں نے خود کو عمران اشرف کی حقیقی بہن قرار دیا تھا تاہم اب اداکار نے اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ .شازیہ نامی خاتون کا کہنا ہے کہ عمران اشرف اپنے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران اشرف اپنی بہنوں کے سروں پر ہاتھ رکھیں۔اپنے انٹرویو میں شازیہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے عمران اشرف کو بہت دعاؤں کے بعد پایا، کیونکہ ان کا ایک بھائی علی عباس انتقال کر گیا تھا۔ تاہم شازیہ کے مطابق شہرت حاصل کرنے کے بعد عمران اشرف نے ان سے رشتہ توڑ لیا ہے جو ان کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران اشرف ایک محنتی انسان ہیں اور انہوں نے ماؤں بہنوں کی دعاؤں سے کامیابیاں حاصل کی ہیں تاہم رشتوں کی اہمیت کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔شازیہ اشرف نے کہا کہ وہ عمران اشرف کی بہن کے طور پر شناخت کرنا چاہتی ہیں اور ان کا خیال ہے کہ عمران ان سے ملاقات نہیں کر سکتے کیونکہ وہ طلاق یافتہ ہیں اور ممکنہ طور پر میڈیا میں کسی تنازعہ سے ڈرتے ہیں۔ رہے ہیں، اداکار عمران اشرف نے خاتون کے دعوے کی تردید کردی۔