کھیل

صائم کا متبادل کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے متبادل کے طور پر ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پہلا انتخاب قرار دیا ہے۔اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے ٹیم انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ اگر سعیم ایوب چیمپئنز ٹرافی کے لیے پوری طرح فٹ نہیں ہیں تو شان مسعود کو فخر زمان کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ کے لیے صعیم ایوب اور فخر زمان بہترین جوڑی ہیں تاہم ان کی غیر موجودگی میں شان مسعود اوپن کرسکتے ہیں اور پھر بابر اعظم، رضوان بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔شان مسعود نے آخری ون ڈے 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جہاں ان کی اوسط صرف 18.11 تھی اور 9 میچوں میں انہوں نے 163 رنز بنائے تھے۔باسط علی نے کہا کہ اگر پاکستان کو ایک بار پھر اسپن آل راؤنڈر کی ضرورت ہے تو شاداب خان کی واپسی کے امکانات روشن ہیں۔ انہوں نے آخری ون ڈے 2023 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔شاداب نے اپنے کیرئیر کے دوران 70 ون ڈے کھیلے ہیں جس میں 25.90 کی اوسط سے 855 رنز بنائے ہیں جبکہ باؤلر کے طور پر انہوں نے 5.24 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 34.82 کی اوسط سے 85 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button