حکومت نے اہم قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبا شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مشورہ صدر آصف علی زرداری کو بھجوایا۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق جمعہ کی صبح 10 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ مشترکہ اجلاس میں کئی قوانین منظور کیے جائیں گے۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان قوانین کی منظوری مشترکہ اجلاس سے دی جائے گی کیونکہ یہ دونوں ایوانوں سے منظور نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو بھی اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ اجلاس کے موقع پر تمام ارکان ایوان میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔





