
سیف علی خان کی حالت اب کیسی ہے؟ بہن نے بتا دیا
بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بہن نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکار کی صحت کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار کی بہن صبا علی خان نے اپنی صحت کے حوالے سے ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے۔انہوں نے اپنے بھائی اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے چند دن بعد ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔صبا علی خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیف علی خان آہستہ آہستہ صحت یاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے لکھا، "واپس آنا اور بھائی کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا ہے،” گزشتہ 2 دنوں میں انہیں مثبت، بتدریج اور مسلسل صحت یاب ہوتے دیکھ کر اچھا لگا۔واضح رہے کہ 16 جنوری کو سیف علی خان پر ممبئی کے علاقے باندرہ میں ان کے گھر پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران 6 بار چاقو سے حملہ کیا گیا تھا اور حملہ آور انہیں زخمی کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ ممبئی پولیس نے 19 جنوری کو محمد شریف الاسلام شہزاد کو سیف علی خان کے گھر سے تقریباً 35 کلومیٹر دور اداکار پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔