
میرٹ کے برعکس بھرتی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے پرویز الٰہی اور دیگر کے خلاف میرٹ کے خلاف بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔پرویز الٰہی پر آج پیش نہ ہونے پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔عدالت نے پرویز الٰہی کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے 4 فروری کو طلب کر لیا۔