
روزگار
سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز،ڈالر سستا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈریڈ انڈیکس میں 530 پوائنٹس کا اضافہ جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آخری دو روز بھی کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 530 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 116375 تک پہنچ گیا۔100 انڈیکس گزشتہ روز بھی مثبت رہا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 572 پوائنٹس کے اضافے سے 115844 پر بند ہوا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 116276 رہی۔ کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 60 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔