
کھیل
نیرج چوپڑا کی دلہن کون؟ منو بھاکر کیساتھ شادی کی افواہیں دم توڑ گئیں
بھارت کے جیولین تھرو سپیشلسٹ اولمپیئن نیرج چوپڑا نے اچانک شادی کر کے مداحوں کو چونکا دیا۔2 بار کے اولمپکس میڈلسٹ نے مداحوں کے ساتھ اپنی منگنی کی خوشخبری شیئر کرنے کے لیے انسٹاگرام پر جا کر مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔انہوں نے شادی کی تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘ہیمانی اور میں زندگی کا ایک نیا باب شروع کر رہے ہیں۔نیرج چوپڑا کی گرل فرینڈ کا پورا نام ہیمانی مور ہے جو ہریانہ سے تعلق رکھنے والی سابق ٹینس کھلاڑی ہیں جو اب اسپورٹس مینیجر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔انہوں نے دہلی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور فزیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ پیرس اولمپکس کے شوٹنگ مقابلوں میں میڈل جیتنے والے منو بھاکر اور نیرج چوپڑا جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔