اوورسیز

نئے آرڈرز پر دستخط کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کو جوبائیڈن کا خط مل گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت کے پہلے دن ہی سابق صدر جو بائیڈن کے 78 صدارتی اقدامات منسوخ کر دیے اور کئی نئے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر دیے۔امریکی میڈیا کے مطابق جس وقت صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر رہے تھے، انہیں ڈیسک کی دراز میں سابق صدر بائیڈن کا ایک خط ملا۔جب ڈونلڈ ٹرمپ دستخط کر رہے تھے تو امریکی صحافی نے انہیں خط کے بارے میں یاد دلایا۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا کام چھوڑ کر اس خط کو تلاش کرنے کی کوشش کی جو انہیں دراز سے ملا جس پر ’47’ لکھا ہوا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاق میں کہا کہ ہمیں اس چیز کو ڈھونڈنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔اس نے کمرے میں موجود سب کے ساتھ مذاق بھی کیا اور ان سے کہا کہ وہ خط اکٹھے پڑھیں، اچھا شاید میں پہلے اسے پڑھوں پھر فیصلہ کروں۔ڈونلڈ ٹرمپ سے بعد میں پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے بائیڈن کے لیے ایک خط چھوڑا ہے جیسا کہ انھوں نے آپ کے لیے کیا تھا۔اس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ ہاں میں نے بائیڈن کی طرح میز پر ایک خط چھوڑا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سبکدوش ہونے والے صدر روایتی طور پر آنے والے صدر کے لیے ایک خط میز پر رکھتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button