کھیل

سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا

سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم پاکستان کو اس ٹورنامنٹ کے لیے فیورٹ قرار دیا جانا چاہیے کیونکہ کسی بھی ٹیم کو اپنے ہی ملک میں ہرانا بہت مشکل ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے 2023 میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے 2023 میں بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ فائنل میں بھارت کو شکست ہوئی لیکن اس سے قبل ایونٹ میں مسلسل 10 میچ جیت چکے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش جبکہ گروپ بی میں افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button