پاکستانتازہ ترین

190 ملین پاؤنڈز کیس جلد ختم ہو گا، حکومت کوئی اور جھوٹا مقدمہ بنانے کی تیاری کرے: بیرسٹر محمد علی سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ واضح ہو گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ دیگر مقدمات کی طرح یہ کیس بھی ہائی کورٹ میں بے بنیاد ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک ایک کرکے تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت سامنے آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایک کرکے تمام جھوٹے مقدمات کی حقیقت سامنے آرہی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کا کیس بھی جلد ختم ہونے والا ہے، حکومت ایک اور جھوٹا کیس بنانے کی تیاری کرے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button