103

غائب ہونیوالے 4ارکان کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان کو خط

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی )کے اکثریتی اور اپوزیشن اراکین کےغائب ہونیوالے 4 ارکان کی بازیابی کے لیے چیف جسٹس بلوچستان کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

گورنر بلوچستان، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق گمشدہ اراکین کو وزیر اعلیٰ کی جانب سے حبس بےجا میں رکھا گیا ہے،اراکین اسمبلی کو حبس بے جا میں رکھنا قابل سزا جرم ہے جبکہ بلوچستان اسمبلی کے غائب ہونے والے اراکین کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

چیف جسٹس بلوچستان کو لکھے گئے خط کے مطابق جرم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے جبکہ خط پر 8 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔

خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ جام کمال خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پیش کی گئی تھی جس پر بحث بھی مکمل ہوگئی تھی جبکہ عدم اعتماد پر رائے شماری 25 اکتوبر کو ہو گی۔

رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی۔ قرارداد کی 33 ارکان نے حمایت کی، اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر حمایت کا اعلان کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں