127

افغانستان کے شہر قندھار میں دھماکا، 33 افراد ہلاک، 57 زخمی

قندھار: افغانستان کے شہر قندھار میں دھماکے میں 33 افراد ہلاک جبکہ 57 زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا جس میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ خبرا یجنسی کے مطابق دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 8 اکتوبر کو افغانستان کے شہر قندوز میں مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع کے دوران ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم از کم 50 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ قندوز دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں