132

مہنگائی کا نیا ریلا، حکومت نے بجلی کی قیمت مزید 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ بڑھا دی

اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا، بجلی مہنگی کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے۔

ذرائع کےمطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔ نیپرا نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا تھا، نیا سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ یکم اکتوبر سے لاگو ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی حکومت پٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی کرنے کی تیاری کر رہی ہے، اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کر دی ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات 10 روپے فی لٹرمہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے دیگر تمام اشیا کی قیمتیں بھی از خود بڑھ جاتی ہیں، حکومت اربوں روپے کا بوجھ پہلے ہی مہنگائی سے پسی عوام پر منتقل کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں