160

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ نیب درخواست پر سماعت کرے گا۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر پر مشتمل خصوصی بنچ نیب کی درخواست پر کرے گا۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل عرفان قادر نے کہا کہ پری ٹرائل اسٹیج پربہت سارے ایسے واقعات ہوئے جس سے شکوک و شبہات پیداہوئے ، پانامہ ریفرنسز میں بہت بڑی غلطی ہوئی، مریم نواز کو بری کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں