99

وائرل نازیبا ویڈیوز،عائشہ اکرم کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور:گریٹر اقبال پارک دست درازی کیس میں مزید پیش رفت سامنے آگئی اور ٹک ٹاکر خاتون کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا جس کے مطابق عائشہ اکرم کی ریمبو کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل نازیبا ویڈیو پر کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر عائشہ کی ریمبو کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ریمبو ویڈیو بنا رہا ہے اور عائشہ نہ تو اس کو منع کر رہی ہے اور نہ ہی ایسا محسوس ہو رہا کہ ویڈیو زبردستی بنائی جا رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قابل اعتراض ویڈیوز بنوانے پر عائشہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کارروائی پیکا ایکٹ کے تحت عمل میں لائی جائے گی جس کے لیے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب کر لی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنا جرم ہے، پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو 7 سال سزا ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں