110

ملتان: انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل بہاولپور نے کانٹے دار مقابلے کے بعد جیت لیا

ملتان: (نیوزڈیسک) ملتان میں انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل ملتان اور بہاولپور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسے کانٹے دار مقابلے کے بعد بہاولپور کی ٹیم نے جیت لیا۔

ملتان میں انٹر کالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جنوبی پنجاب کے مختلف کالجز کی گیارہ ٹیموں نے حصہ لیا تاہم فائنل میچ ملتان اور بہاولپور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہی عمدہ کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے کھیل کے پہلے ہاف میں کانٹے دار مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا لیکن دوسرے ہاف میں بہاولپور کی ٹیم نے مزید ایک گول کر کے میدان مار لیا۔

فائنل میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے باعث شائقین کی دلچسپی بھی دیدنی تھی اس لیے شائقین کی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی تالیوں کی گونج سے کی جبکہ مہمان خصوصی نے بھی شاندار کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر فاتح اور رنز اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے جس پر چیمپئن شپ کا اعزاز جیتنے پر بہاولپور کے کھلاڑیوں نے شائقین کے ہمراہ جشن بھی منایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں