119

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والے شاندار میچز کے یادگار لمحات

کرکٹ میں کئی ایسی انفرادی پرفارمنسز دیکھنے کو ملتی ہیں کہ وہ ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں اور مدتوں یاد رہتی ہیں،ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ایسی کئی یاد گار پرفارمنس دیکھنے کو ملی ہیں جو فینز کو آج بھی یاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2000 میں شروع ہوا، اس بار ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن کھیلا جارہا ہے، ہر ایڈیشن میں کھلاڑیوں نے کچھ ایسی یادگار پرفارمنس دیں جو فینز کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

بھارتی کھلاڑی یووراج سنگھ کی پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اننگز کو کون بھول سکتا ہے، انگلینڈ کیخلاف ڈربن میں یووراج سنگھ نے اسٹورٹ براڈ کو چھ گیندوں پر چھ چھکے رسید دیئے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تیز ترین نصف سنچری صرف بارہ گیندوں پر بنائی تھی جو آج تک ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
عمر گل کی نیوزی لینڈ کیخلاف تباہ کن بولنگ بھی یادگار انفرادی پرفارمنسز میں سے ایک ہے، اوول کے مقام پر پاکستانی فاسٹ بولر نے تین اوورز میں چھ رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

2010 میں پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل کون بھول سکتا ہے، جس میں پہلے اکمل برادران کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 192 کا ہدف دیا تھا، آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل ہسی کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی وجہ آسٹریلیا نے فائنل میں کوالیفائی کیا تھا، جس میں سعید اجمل کے آخری اوور میں مائیکل ہسی نے چار گیندوں پر بازی پلٹ دی تھی اور ان کی اننگز تاریخ کا حصہ بن گئی۔

2014 کےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف ویرات کوہلی کی بیٹنگ بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مقابلوں کی یادگار پرفارمنسز میں سے ایک ہے، بھارت کو آخری دس اوورز میں 93 رنز درکار تھے ، ایسے میں کوہلی نے شاندار اننگز کھیلی اور چوالیس گیندوں پر 72 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

2016 کے ورلڈ کے کپ میں کارلوس براتھ ویٹ نے انگلینڈ کیخلاف فائنل میں جو کیا ، وہ بھی ناقابل فراموش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں