32

حکومت نے آئی ایم ایف کی اہم شرط پوری کردی

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا ڈومور کا مطالبہ مانتے ہوئے آئی ایم ایف کی ایک اہم شرط پوری کردی اور ٹیکس اصلاحات میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ٹیکس نادہندگان کے بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کے اختیارات بحال کردیئے ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیکس چھپانے والوں کی شامت آگئی ہے اور اکاؤنٹس فوری منجمند ہوں گے ۔

ایف بی آر کے مطابق بینک اکائونٹس کی خفیہ نگرانی اور منجمد کرنے کا ریونیو کمشنر کا اختیار بحال کردیا گیا ہے جبکہ ٹیکس، پیسے کسی اور کے اکائونٹ میں بھی چھپائے گئے تو پکڑ ہو گی ۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ریونیوکمشنر کسی بھی ٹیکس گزار کے بینک اکائونٹس کی نگرانی کرسکے گا، ریونیو کمشنر تین ماہ تک اکائونٹ کی نگرانی کرنے کا مجاز ہو گا۔

دو اپریل 2020 کو ایف بی آر نے ریونیو کمشنر کے اختیارات سلب کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں