144

جم کے شوقین نوجوان خبردار

آج کے دور میں جم جانے کا رجحان کافی بڑھتا چلا جارہا ہے کیونکہ لوگ خٓص طور پر مرد حضرات میں باڈی بلڈنگ کا شوق کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کے باڈی بلڈنگ سپلیمنٹس کو پاؤڈر کی صورت میں استعمال کرنے سے خطرناک بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ورزش اور باڈی بلڈنگ سے قبل لئے جانیوالے پروٹین شیک وغیرہ طریق کار کے مطابق پانی یا دودھ میں ملا کرلئے جاتے ہیں مگر کچھ نوجوان اسے سفوف کی حالت میں استعمال کرتے ہیں۔ جس سے فائدے کی بجائے سخت نقصان ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسٹیمنہ بڑھانے کے لئے استعمال کئے جانیوالے پاؤڈر کے ایک چمچ میں کافی کے چھ کپوں کے برابر کیفین ہوتی ہے جس سے اچانک بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں