120

بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے، عبدالحمید لون

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ بھارت کی قابض افواج اور بھارتی پولیس نے پچھلے 72 گھنٹوں میں مقبوضہ وادی میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ بھارتی قابض افواج اور بھارتی پولیس نے سری نگر، ڈاؤن ٹاؤن سے 76 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ کریک ڈاؤن اور چھاپوں میں 600 کے قریب نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ وادی کے دوسرے علاقوں بڈاگام، بارہ مولہ، پلوامہ، شوپیاں، گاندربل، اسلام آباد سے 500 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بہت سے کشمیری نوجوان بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتاری اور تشدد سے بچنے کے لیے روپوش ہوگئے ہیں۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں زیادہ تر نوجوان اور کم عمر بچے شامل ہیں جبکہ بھارتی قابض افواج نے چھاپوں کے دوران خواتین کے ساتھ دست درازی بھی کی ، اس دوران خواتین کو تھانوں میں طلب کر کے ہراساں بھی کیا جاتا رہا۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ وادی کے مختلف علاقوں میں تشدد اور جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مداخلت کی اپیل کرتے ہیں۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کا مزید کہنا تھا کہ حقوق نسواں کی عالمی تنظیموں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیری خواتین کے تحفظ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں