147

موٹرولا کا سستا ترین مگر طاقتور بیٹری والا نیا فون متعارف؛ قیمت اور فیچرز جانیں

موٹرولا نے موٹو جی سیریز کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

یہ درحقیقت موٹو جی سیریز کا سستا ترین اسمارٹ فون ہے بلکہ یہ موٹو ای سیریز سے بھی زیادہ سستا ہے۔

موٹو جی پیور کو سب سے پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 25 پراسیسر موجود ہے اور بنیادی طور پر یہ ایسے صارفین کے لیے ہے جو بنیادی ایپس استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔

موٹو جی پیور میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اس میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 10 واٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

کمپنی کے مطابق فون کی بیٹری عام استعمال میں آسانی سے 2 دن تک کام کرسکتی ہے۔
فون میں 6.5 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

فون کے بیک پر 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں جبکہ فنگر پرنٹ اسکینر پر بھی بیک پر ہی دیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم سے لیس اس فون میں وائی فائی 5، بلیوٹوتھ 5.0 اور ہیڈ فون جیک جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔

اس کی قیمت 160 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے اور امریکا سے باہر دیگر ممالک میں متعارف کرانے کے حوالے سے ابھی کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

مزید پڑھیں

5 Hours Ago
واٹس ایپ کا نیا زبردست فیچر متعارف کرانے کا اعلان
دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ،…

1 Day Ago
108 میگا پکسل والا سستا ترین فون پاکستان میں دستیاب
چینی کمپنی انفینکس کی جانب سے عموماً انٹری لیول اور مڈرینج ڈیوائسز…

1 Day Ago
آپ کے موبائل فون میں یہ جہاز کیوں بنا ہوتا ہے؟ جانیئے دلچسپ وجہ جو اکثر لوگوں کو معلوم نہیں
ٹیکنالوجی کی مدد سے انسان کی زندگی ہر روز آسان سے آسان…

1 Day Ago
لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت کیسے اپ گریڈ کریں؟ انتہائی آسان طریقہ جانیں
لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کو ونڈوز 11 پر مفت کیسے اپ گریڈ…

2 Days Ago
سوشل سائٹس کی سروسز ایک بار پھر متاثر
سوشل ویب سائٹس کی سروسز ایک بار پھر متاثر ہوگئیں جس کے…

3 Days Ago
واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ رکھنے کا انتہائی آسان طریقہ
اگر آپ اپنی واٹس ایپ پر ہونے والی گفتگو کو مخفی رکھنا…

گوگل میپس میں ایک اور فیچر کا اضافہ

عروبہ خان
ویب ایڈیٹر

08th Oct, 2021. 04:58 pm
شیئر کریں

مقبول ترین کمپنی کی جانب سے گوگل میپس میں ایک اور بہترین فیچر شامل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گوگل میپس میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں گوگل میپس ایسے راستوں کا بتائے گا جس میں ایندھن کا خرچ کم ہوگا۔

اس حوالے گوگل کی جانب سے ایک بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل پیپس کے ذریعے اب تیز ترین روٹس کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ایندھن بچانے والے راستوں کو بھی ڈسپلے کیا جائے گا۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس فیچر سے آپ ایندھن بچانے اور دوسرے راستے کے درمیان فرق کو دیکھ سکیں گے اور بہترین انتخاب کرسکیں گے۔

اس فیچر کا اعلان گوگل کی جانب سے مارچ 2021 میں کیا گیا تھا اور اس وقت بتایا گیا تھا کہ میپس میں بائی ڈیفالٹ ایسے راستوں کی نشاندہی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس فیچر کا اعلان گوگل کی جانب سے مارچ 2021 میں کیا گیا تھا اور اس وقت بتایا گیا تھا کہ میپس میں بائی ڈیفالٹ ایسے راستوں کی نشاندہی کی جائے گی جس سے زہریلی گیسوں کے اخراج کی مقدار میں کمی لائی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں