145

واٹس ایپ کی وہ زبردست سہولت جس سے چند ہی صارفین واقف ہیں

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے نت نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے جو صارفین کو سہولیات مہیا کرتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ان نئے فیچرز پر کام اس وقت کیا جاتا ہے جب صارفین کا رجحان اس طرف دیکھتا ہے ۔

اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لئے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو واٹس ایپ کی ایک ایسی سہولت کے بارے میں بتائیں گے، جس سے بہت کم ہی صارفین واقف ہیں یا اُس کو استعمال کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائے جانے والا نئے فیچر کی مدد سے صارف خود کو میسج بھیج سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پر پہلی باراکاؤنٹ بنانے والے صارفین طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد کسی کو ٹیسٹ میسج بھیجتے ہیں یا بہت سے لوگ انٹرنیٹ کنکشن کو چیک کرنے کے لیے ایسا کیا جاتا ہے۔

لیکن واٹس ایپ کے نئے فیچر کی مدد سے صارف خود کو بھی میسج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے آپ کو اپنا نمبر موبائل مخحفوظ کرنا ہوگا اور پھر اُسے سرچ کر کے اس پر پیغام بھیجیں۔

آپ اپنے موبائل میں انٹرنیٹ براؤزر کھولیں اور وہاں ایڈریس بار میں “wa.me//92XXXXXXXXXx ٹائپ کریں، جس کے بعد آپ اپنے نمبر پر پیغام بھیج سکتے ہیں۔

پاکستان سے باہر رہنے والے صارفین اپنے ملک کے فون کوڈ کے ساتھ موبائل نمبر درج کر کے پیغام بھیج سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں