پاکستانتازہ ترین

یونان میں کشتی حادثہ اور پاکستانیوں کی اموات، محسن نقوی کا بیان بھی آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ احکامات دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی واقعے کی تحقیقات کرکے 5 روز میں رپورٹ وزیر داخلہ کو بھجوائے گی۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ جرم ہے، مافیا نے کئی گھر اجاڑ دیئے۔ جی ہاں، ایف آئی اے انسانی سمگلنگ مافیا کے خلاف ملک گیر کارروائی کرے۔ واضح رہے کہ یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحیرہ روم میں جنوبی جزیرے جیوڈوس کے قریب کشتی الٹنے سے 39 تارکین وطن کو بچا لیا گیا تھا جب کہ حادثے میں 40 افراد لاپتہ ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button