Embed HTML not available.

عاطف اسلم اور ماہرہ خان کا گانا اجنبی ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

پاکستان سمیت بھارت میں بھی مقبول عالمی شہرت یافتہ گلوکارعاطف اسلم اورصف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کا نیا گانا ’اجنبی’ ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار و اداکارعاطف اسلم نے اپنا نیا گانا اجنبی ریلیز ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پرکیا تھا ۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا نیا گانا ‘اجنبی’ ریلیز کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ انہوں نے اس گانے میں جلوہ گر ہو نے والی اداکارہ ماہرہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔


دوسری جانب اداکارہ ماہرہ خان نے بھی اس حوالے سے پوسٹ کی اور اپنا گانا اجنبی ریلیز ہونے سے متعلق مداحوں کوخوشخبری سنائی ۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کورونا وائرس کے دوران یہ ان کا پہلا ایسا شوٹ تھا جو اچھے طریقے سے ہوا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم کا یہ گانا ناصرف چند گھنٹوں میں مقبول ہوگیا ہے بلکہ اسے بے حد پسند بھی کیا جارہا ہے۔

اس گانے کو اب تک 5 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ یوٹیوب پر6 نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں ایک انٹرویو میں عاطف اسلم نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ رواں سال ماہرہ خان کے ساتھ ایک گانے میں دکھائی دیں گے اور دونوں ایک دہائی بعد اسکرین پر رومانس کریں گے۔

بعدازاں گزشتہ ہفتے گانا ریلیز کرنے کا اعلان کرنے کے بعد انہوں نے اپنے گانے ’اجنبی’ کا ٹیزر بھی ریلیز کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں