139

ہم اس وقت کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بھی نبرد آزما ہیں، کمشنر راولپنڈی ڈویژن

کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم اس وقت کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بھی نبرد آزما ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن سید گلزار حسین شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس کے لیے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ اس وقت راولپنڈی ضلعے کا پازیٹویٹی ریٹ %5.59 ہے تاہم ہمیں احتیاط کا دامن اپناتے ہوئے اس صفر کو لے کر چلنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ضلع بھرمیں اب تک 2577561 افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ویکسین لگوانے والوں میں 2535667 عام شہری جبکہ 41894 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ضلعے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ کل 35300 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، ان میں سے 33356 ڈسچارج جبکہ 1168 لوگوں کی اموات ہوئی ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 776 ہے جن میں سے 697 ہوم آئیسولیشن جبکہ 79 ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈ ی ضلع میں کل 60 کنفرم مریض، پوٹھوہار ٹاؤن میں 13، راول ٹاؤن میں 12، کینٹ میں 8، گوجر خان میں 4، مری میں 12، کلر سیداں میں 1، کہوٹہ میں 1 جبکہ ٹیکسلا میں 2 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 32 مریض، بلال ہسپتال میں 02، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں 01، فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں 14، ہولی فیملی ہسپتال میں 03 اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں 27 مریض زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرشتہ چوبیس گھنٹوں میں یہ موذی وائرس مزید 1 قیمتی جان نگل گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لومی سیال کلر سیداں راولپنڈی کی رہا ئشی 50 سالہ عابدہ بی بی اس وائرس کی نذر ہو گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں