213

احمد شہزاد نے ویرات کوہلی جیسا نہ بن سکنے کی وجہ بتادی

لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ انہیں کیریئر کے دوران مہندرا سنگھ دھونی جیسا مینٹور نہیں مل سکا اس لیے میں ویرات کوہلی جیسا نہیں بن سکا۔بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ اپنے موازنہ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ ان کے پاس ایم ایس دھونی جیسے رہنمائی کرنے والے نہیں تھے۔ “میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اور میں اسے دوبارہ کہوں گا، دھونی کی رہنمائی کی وجہ سے کوہلی بہتری کی جانب گامزن ہوا تاہم میرا کیرئیر زوال پذیر ہواانہوں نے شکوہ کیا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں لوگ آپ کی کامیابی کو برداشت نہیں کر سکتے۔ قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ ہمارے سینئر کھلاڑی اور سابق کرکٹرز کسی کو کامیاب ہوتے دیکھنا ہضم نہیں کر سکتے، جو پاکستان کرکٹ کیلئے بدقسمتی ہے۔نجی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں احمد شہزاد نے اپنے کرکٹ کیرئیر میں تنزلی کا ذمہ دار سابق ہیڈکوچ وقار یونس کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میرے خلاف ایک رپورٹ کرکٹ بورڈ میں جمع کروائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ میں آؤٹ آف فارم ہوں اور قومی ٹیم میں واپسی سے قبل مجھے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ میں پیش کی گئی رپورٹ کو انہوں نے خود نہیں دیکھا لیکن ایک نمائندے نے انہیں بتایا تھا کہ میرے اور عمر اکمل کے حوالے سے وقار یونس نے یہ رپورٹ دی ہے۔احمد شہزاد نے کہا کہ وقار یونس کے ریمارکس نے میرا کیرئیر تباہ کردیا، یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا جس کے تحت مجھے ٹیم سے باہر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں