پاکستانتازہ ترینروزگار

سیلاب کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 5.07 فیصد تک جا پہنچی

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سالانہ افراطِ زر کی شرح 5.07 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 4 سستی ہوئیں جبکہ 24 اشیاء کے نرخ مستحکم رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹماٹر 46 فیصد، آٹا 25 فیصد، پیاز ساڑھے 8 فیصد اور ٹوٹا چاول ڈھائی فیصد مہنگا ہوا۔ لہسن، آلو اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب کیلے، ڈیزل اور چینی سمیت چند اشیاء سستی ہوئیں۔

ماہرین کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی ہے، جس سے آنے والے دنوں میں مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button