تازہ ترینلائف سٹائل

بیوی کا سموسے نہ لانے پر شوہر پر سسرالیوں کے ساتھ مل کر تشدد

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع پیلی بھیت میں ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بیوی نے شوہر کو صرف اس لیے سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ سموسے نہیں لایا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنگیتا نامی خاتون نے اپنے شوہر شیوم سے کام سے واپسی پر سموسے لانے کی فرمائش کی، لیکن جب وہ نہ لا سکا تو اگلے روز اس نے اپنے والدین اور ماموں کو بلا کر گاؤں کی پنچایت میں شوہر کو لے جا کر سب کے سامنے تشدد کیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں شیوم اور اس کے اہل خانہ کو زد و کوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شیوم کی والدہ کی شکایت پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جن پر اقدام قتل سمیت سنگین دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button