پاکستانتازہ ترین

پاک فوج کے 5 جوان ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے5 میں شہادت،آئی ایس پی آر نے بیان جاری کردیا

چلاس: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر تربیتی مشن کے دوران چلاس کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 5 جوان شہید ہو گئے۔

حادثہ صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا جب ہیلی کاپٹر ہُڈور گاؤں کے قریب کریش لینڈنگ کے بعد تباہ ہو گیا۔ یہ مقام تھکداس کینٹونمنٹ سے تقریباً 12 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

شہید ہونے والے عملے میں شامل ہیں:

پائلٹ ان کمانڈ میجر عاطف

کو پائلٹ میجر فیصل

فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار مقبول

کریو چیف حوالدار جہانگیر

کریو چیف نائیک عامر

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آرمی ایوی ایشن کی تربیتی پروازیں معمول کا حصہ ہیں اور ملکی دفاع و انسانی امداد کے مشن کی تیاری کے لیے ضروری ہیں۔

وزیرداخلہ کا افسوس اور تعزیت

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے پر گہرا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید عملے کے اہل خانہ کے لیے صبر اور ہمت کی دعا کی اور کہا کہ شہداء نے فرض کی ادائیگی کے دوران بلند ترین مقام حاصل کیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button