پاکستانتازہ ترین

بارشوں کی نئی لہر: آج کہاں کہاں ہوگی موسلادھار بارش؟ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد / لاہور / پشاور: ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن، اوکاڑہ، وہاڑی، ملتان اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ اسی طرح خیبر پختونخوا کے بھی کئی علاقوں میں بادل برسے، جس سے درجہ حرارت میں کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

ادھر شام یا رات کے وقت بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی موجود ہے۔

ریسکیو اور بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button