پاکستانتازہ ترینروزگار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت انداز میں شروع ہوا، جبکہ ملکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم رہی اور اس کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔

روزانہ کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس کی سطح ایک لاکھ 47 ہزار 700 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔ یہ اضافہ گزشتہ روز کے ابتدائی مثبت رجحان کی تسلسل تھا، تاہم پچھلے روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 48 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا تھا۔

اسی دوران، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 8 پیسے گر کر 281 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے، جو کرنسی مارکیٹ میں مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button