کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی تعلیم کا بوجھ بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے بچوں کو نہ صرف کرکٹ کی تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ ان کی تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی بچوں کو سال بھر مختلف اکیڈمیز میں رکھ کر کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی فراہم کرے گا۔ سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان اور کراچی کی اکیڈمیز میں نوجوان کھلاڑی تعلیم اور کرکٹ دونوں سیکھیں گے۔

سیالکوٹ اکیڈمی خاص طور پر انڈر 15 بچوں کے لیے مختص ہوگی، فیصل آباد میں انڈر 17 کی تربیت ہوگی جبکہ ملتان اکیڈمی انڈر 19 کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے مخصوص ہے۔ ان تینوں اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کا انتخاب ریجنل کرکٹ میں ان کی پرفارمنس کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

پی سی بی تینوں اکیڈمیز میں کرکٹ کے علاوہ بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات بھی اٹھائے گا، جس میں اسکول اور کالج میں داخلے سمیت تعلیمی فیس بھی شامل ہے۔

کراچی اکیڈمی پاکستان ویمن کرکٹرز کے علاوہ شاہینز اور اے ٹیموں کی سرگرمیوں کے لیے مختص کی گئی ہے، جہاں خواتین اور مرد دونوں ٹیموں کی تربیت کا انتظام کیا جائے گا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button