کھیل

کیریبین پریمیئر لیگ میں روماریو شیفرڈ کا حیران کن کارنامہ: ایک قانونی گیند پر 22 رنز

کیریبین پریمیئر لیگ کے میچ میں ویسٹ انڈین آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ نے ایک منفرد اور ناقابلِ یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی قانونی گیند پر 22 رنز بنا ڈالے۔

یہ واقعہ گیانا ایمیزون واریئرز اور سینٹ لوشیا کنگز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب بولر اوشانے تھامس نے پندرہویں اوور میں متعدد نو بالز اور وائیڈ بالز کیں۔ اوور کی تیسری گیند پر شیفرڈ ایکسٹرہ کور پر کیچ آؤٹ ہوگئے، لیکن وہ گیند نو بال قرار پائی، جس کی وجہ سے وہ فری ہٹ پر کھیلتے رہے۔

اس کے بعد تھامس نے دو اور نو بالز کیں، جن پر شیفرڈ نے لگاتار دو چھکے مارے۔ پھر لیگل گیند پر بھی انہوں نے ایک چھکا لگا کر مجموعی طور پر ایک قانونی گیند پر 22 رنز بنا لیے۔

شیفرڈ نے اپنی اننگز 34 گیندوں پر 73 رنز ناٹ آؤٹ کی صورت میں مکمل کی، لیکن افسوس کہ ان کی ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی۔

یہ کارنامہ کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ بن گیا ہے اور شیفرڈ کی مہارت اور جارحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button