اوورسیزتازہ ترین

بھارت کو روس سے تیل کی خریداری روکنے پر 25 فیصد ٹیرف میں رعایت کا امکان

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر نے بھارتی حکومت کو ایک بڑی پیشکش کی ہے جس کے تحت اگر بھارت اور چین روس سے تیل کی خریداری بند کر دیتے ہیں تو امریکی مصنوعات پر عائد 25 فیصد ٹیرف میں رعایت دی جا سکتی ہے۔

تجارتی مشیر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت اور چین ہر صورت روس سے توانائی کی درآمدات کو روکیں، کیونکہ موجودہ 25 فیصد ٹیرف کی وجہ سے بھارتی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انڈین مصنوعات پر عائد ٹیرف کی وجہ سے بھارت کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور یہ رعایت معیشت کو سہارا دینے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

اس پیشکش سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں بہتری کی امید کی جا رہی ہے، تاہم بھارت کی جانب سے ابھی تک اس تجارتی معاملے پر کوئی رسمی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button