پاکستانتازہ ترین

کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، پانی گردوارے میں داخل

کرتارپور (27 اگست 2025) — دریائے راوی میں شدید سیلابی ریلے کے باعث کرتارپور کے قریب حفاظتی بند ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں پانی گردوارہ دربار صاحب کے احاطے میں داخل ہو گیا، جبکہ نارووال-شکرگڑھ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج اور مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 200 سے 300 افراد سیلاب زدہ علاقوں میں پھنس چکے ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے فوجی دستے متحرک ہیں۔

🇮🇳 بھارتی آبی جارحیت کا اثر

شکرگڑھ میں کوٹ نیناں کے مقام پر دریائے راوی میں 2.5 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، جس سے بھیکو چک کے قریب بند میں شگاف پڑا۔ نتیجتاً نوشہرہ، نوگزہ، منڈی خیل اور بھجنہ سمیت کئی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔

دیگر دریا بھی خطرے کی سطح پر

دریائے چناب، مرالہ: آمد 7.69 لاکھ، اخراج 7.62 لاکھ کیوسک

خانکی: 7.05 لاکھ کیوسک

جسڑ، راوی: انتہائی اونچے درجے کا سیلاب

شاہدرہ: 72 ہزار کیوسک

بلوکی: آمد 79 ہزار، اخراج 67 ہزار کیوسک

گنڈا سنگھ والا: 2.45 لاکھ کیوسک

سلیمانکی: 1 لاکھ کیوسک

محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں سے فوری طور پر نکل آئیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button