
اداکارہ کومل میر کا انکشاف: وزن میں اضافے کے بعد شدید ذہنی دباؤ کا سامنا رہا
کراچی (27 اگست 2025) — پاکستان کی معروف اداکارہ کومل میر نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وزن میں اضافے کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ اور تنقید کا شکار رہیں، جس نے ان کی ذہنی صحت کو بری طرح متاثر کیا۔
کومل میر نے گفتگو کے دوران کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید تو برداشت کی، لیکن جب قریبی لوگ بھی طنزیہ تبصرے کرنے لگے تو وہ وقت ان کے لیے انتہائی مشکل ہو گیا۔
انہوں نے کہا،
"سچ کہوں تو یہ میرے لیے بہت مشکل وقت تھا۔ میں نے کئی بار روتے ہوئے اپنے دوستوں کو بتایا۔ سوشل میڈیا پر تنقید کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی، لیکن جب جاننے والے عجیب باتیں کرنے لگے تو برداشت کرنا مشکل ہوگیا۔”
اداکارہ نے بتایا کہ بعض دوستوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ عوام کو وضاحت دیں کہ وزن انہوں نے کسی خاص مقصد کے تحت خود بڑھایا ہے، لیکن ان کا ماننا ہے کہ
"لوگ پہلے ہی اپنی رائے قائم کر چکے ہوتے ہیں، اس لیے کسی وضاحت کا فائدہ نہیں ہوتا۔”
کومل میر کے اس کھلے انکشاف کو سوشل میڈیا صارفین اور شوبز حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، اور بہت سے لوگ جسمانی تنقید (Body Shaming) کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔