انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے گرل فرینڈ صبا آزاد کو مہنگے علاقے میں پرتعیش فلیٹ بہت کم کرائے پر دیا

ممبئی (27 اگست 2025) — بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کو ممبئی کے مہنگے علاقے جوہو میں واقع اپنا لگژری تھری بیڈروم فلیٹ محض 75 ہزار روپے ماہانہ کرائے پر دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلیٹ جوہو ورسووا لنک روڈ پر "منت اپارٹمنٹس” میں واقع ہے، جہاں رہائش عام طور پر بہت مہنگی ہے۔ رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ اس معیار کے فلیٹس کا کرایہ یہاں ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے ماہانہ کے درمیان ہوتا ہے، لہٰذا صبا آزاد کو خاص رعایت دی گئی ہے۔

یہ لگژری اپارٹمنٹ تقریباً 1000 سے 1300 اسکوائر فٹ پر محیط ہے اور جوہو کے پرکشش علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button