پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں شدید بارشوں کا الرٹ: تین طاقتور بارشی سسٹمز داخل، 30 اگست تک موسلادھار بارشوں کا امکان

اسلام آباد/راولپنڈی (نیوز ڈیسک) — نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ تین طاقتور بارشی سسٹمز بیک وقت پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں، جن کے باعث ملک بھر میں شدید اور موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ یہ صورتحال 30 اگست تک برقرار رہ سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق ان بارشی سسٹمز کے زیرِ اثر پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، ژالہ باری اور شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ بعض علاقوں میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ ہونے کا امکان ہے، جس سے شہری نظام زندگی متاثر ہو سکتا ہے۔

خصوصاً راولپنڈی اور اسلام آباد کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کو ترجیح دیں۔

ادارے شہریوں کو بروقت اپ ڈیٹس دینے کے لیے متحرک ہیں، جبکہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں بھی الرٹ کر دی گئی ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button