
سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا دانش تیمور پر مزاحیہ تبصرہ، کہا "میری والدہ کا بھی کرش ہے”
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک بار پھر اپنی حسِ مزاح سے مداحوں کو قہقہوں میں مبتلا کر دیا۔ نجی ٹی وی کے ایک شو میں جب دانش تیمور کی وجاہت کی تعریف کی گئی تو عتیقہ اوڈھو نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ دانش ہر نسل کا کرش ہے، یہاں تک کہ وہ ان کی والدہ کا بھی کرش ہیں!
عتیقہ اوڈھو نے مذاقاً کہا، "اگر کوئی مجھے کسی ڈرامے میں دانش کی ہیروئن بنا دے، کیونکہ بڑی عمر کی خاتون اور نوجوان لڑکے کی عشق کی کہانی بھی تو چلتی ہے۔” اور پھر کہا، "اگر ہیروئن نہیں بنائیں گے تو مجھے دانش کی ماں بنا دیں۔”
شو میں موجود نادیہ خان اور مرینہ خان بھی اس بات پر قہقہے لگاتے ہوئے ہنس پڑیں۔ مرینہ خان نے کہا، "اگر دانش تیمور اور عتیقہ اوڈھو کی رومانوی جوڑی ڈرامے میں دکھائی گئی تو طوفان آ جائے گا۔”
نادیہ خان نے بھی مزید کہا کہ لوگ طرح طرح کے کمنٹس کریں گے اور تنقید کی بارش شروع ہو جائے گی، جس پر مرینہ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ "لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ صرف ایک کہانی ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔”
سوشل میڈیا پر عتیقہ اوڈھو کی یہ بات تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور ان کے مزاحیہ انداز کو خوب سراہا جا رہا ہے۔