پاکستانتازہ ترین

حب کے قریب المناک حادثہ: مسافر کوچ اور پک اپس میں تصادم، 9 جاں بحق

حب: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل کے قریب فقیرہ اسٹاپ کے مقام پر مسافر کوچ اور دو پک اپ گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے، جبکہ ایک اور اہلکار زخمی ہوا ہے۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں و زخمیوں کو سول اسپتال اوتھل اور بیلہ منتقل کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جبکہ دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار کی جانب جا رہی تھیں کہ آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، اور اسپتال میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ افسوسناک حادثہ ایک بار پھر ٹریفک قوانین پر عمل درآمد اور روڈ سیفٹی کے اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button