پاکستانتازہ ترین

"یہ کہنا درست نہیں کہ عمران خان کی ضمانت سے کیس ختم ہوگیا: رانا ثنا اللہ”

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں کہ عمران خان کی ضمانت سے کیس ختم ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مقدمے میں ضمانت محض ایک عبوری ریلیف ہوتی ہے، نہ کہ مقدمے کا اختتام۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی عدالتوں سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں بھی تحمل کا مظاہرہ کرے، جیسا کہ وہ آج کے عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔ ان کے مطابق اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عدالتی فیصلے سے مطمئن ہے، تو یہ ایک خوش آئند رویہ ہے۔

انہوں نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کی گرفتاری سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس چیف نے اس گرفتاری کی تردید کر دی ہے، اور جب تک کوئی الزام ثابت نہ ہو، وہ صرف ایک الزام ہی ہوتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس شواہد کے اعتبار سے ایک مضبوط کیس ہے، اور قانونی عمل کے مطابق اس پر کارروائی جاری رہے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button