کھیل

محمد رضوان سی پی ایل میں ایکشن کیلئے تیار، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس سے معاہدہ

لاہور/ویسٹ انڈیز: پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کی مشہور کیریبیئن پریمیئر لیگ (CPL) میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ یہ محمد رضوان کا سی پی ایل میں پہلا تجربہ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق، رضوان ٹورنامنٹ کے باقی ماندہ میچز میں سینٹ کٹس کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں افغانستان کے فاسٹ باؤلر فضل الحق فاروقی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جو اپنی قومی ٹیم کے فرائض کی انجام دہی کے باعث ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس جا رہے ہیں۔

تاہم ٹیم ذرائع کے مطابق، آج بارباڈوس رائلز کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے محمد رضوان کی دستیابی تاحال واضح نہیں ہے۔

محمد رضوان کے علاوہ پاکستان کے نوجوان فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور عباس آفریدی بھی سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ ہیں، جو ٹیم کی بولنگ لائن اپ کو مضبوطی فراہم کر رہے ہیں۔

یہ محمد رضوان کا دوسرا غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ معاہدہ ہے۔ اس سے قبل وہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (BBL) میں میلبرن رینیگیڈز کے لیے پندرہویں سیزن میں کھیلنے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔

سی پی ایل میں رضوان کی شمولیت نہ صرف پاکستانی شائقین کے لیے خوشی کی خبر ہے بلکہ لیگ کے معیار اور بین الاقوامی کشش میں بھی اضافہ کرے گی۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button