کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سینٹرل کنٹریکٹ نظام میں تبدیلی، اے کیٹیگری ختم کر کے بی کیٹیگری کر دی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز اپنے سینٹرل کنٹریکٹز کا اعلان کیا ہے جس میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ بورڈ نے اے کیٹیگری کو ختم کر کے اسے بی کیٹیگری میں ضم کر دیا ہے، جس کے باعث اے کیٹیگری کے سابقہ کھلاڑی اب بی کیٹیگری کے تحت معاوضہ حاصل کریں گے۔

گزشتہ سال اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ 65 لاکھ روپے ملتے تھے، جبکہ بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو تقریباً 45 لاکھ روپے ماہانہ دیے جاتے تھے۔ اس بار بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے معاوضے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، جس کے نتیجے میں اے سے بی کیٹیگری میں منتقل ہونے والے کھلاڑیوں کو ماہانہ تقریباً 20 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ایسی کھلاڑیوں میں ٹیم کے اہم اسٹارز بابراعظم اور محمد رضوان بھی شامل ہیں، جنہیں یہ تبدیلی خاصی متاثر کرے گی۔

دوسری جانب، پی سی بی نے سی اور ڈی کٹیگری کے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کیا ہے۔ سی کٹیگری کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کر دی گئی ہے، جبکہ ڈی کٹیگری کے کھلاڑیوں کو 12 لاکھ روپے کی بجائے اب 15 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔

یہ تبدیلیاں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ کے مختلف درجات میں توازن اور مالی استحکام قائم کرنے کے مقصد سے کی گئی ہیں، تاہم اے سے بی کیٹیگری میں تنخواہوں میں کمی کھلاڑیوں کے لیے چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button