پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم اگست کے آخری ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کے آخر میں چین کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق یہ دورہ 31 اگست سے یکم ستمبر تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں۔

ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، معاشی تعاون، علاقائی و عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا یہ دورہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button