پاکستانتازہ ترین

"وفاق خیبر پختونخوا میں امداد فراہم کر رہا ہے، وزرا کے بیانات افسوسناک ہیں: عطا تارڑ”

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال کے بعد وفاقی حکومت بھرپور امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم بعض صوبائی وزرا کے بیانات قابل افسوس اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کے مختلف متاثرہ اضلاع میں ہر ممکن امداد پہنچائی جا رہی ہے، لیکن بعض عناصر قومی سانحے پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور بادل پھٹنے کے واقعات کے نتیجے میں کے پی میں 328 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، یہ ایک بڑا انسانی المیہ ہے جس پر سیاست نہیں، قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا، "بیرسٹر سیف اگر فیلڈ میں جا کر صورتحال دیکھیں تو انہیں وفاق کی سپورٹ واضح نظر آئے گی۔ ہم متاثرہ علاقوں میں مسلسل امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔”

عطا تارڑ نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ یا 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی مسودہ زیر غور لا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کوئی تجویز زیرغور نہیں۔

انہوں نے میڈیا مہم سے متعلق تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے تمام ویڈیو اشتہارات میں قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی تصاویر شامل تھیں۔ صرف ایک اخباری اشتہار پر بلاجواز سیاست کی گئی، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت کی اپنی مہم میں بانیانِ پاکستان کی تصاویر شامل نہیں تھیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button